ڈی پی او خانیوال کی جہانیاں میں کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

ڈی پی او خانیوال کی جہانیاں میں کھلی کچہری ،شکایات کے انبار

جہانیاں(نمائندہ دنیا)ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کی تھانہ جہانیاں میں کھلی کچہری ،مردوخواتین سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

 ،سائلین نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسروں کے نامناسب رویہ ،رشوت کے مطالبے اور گالیاں نکالنے کی شکایات بھی کیں ،پولیس افسروں کی ستائی خاتون شازیہ بی بی پھٹ پڑی کہ اگر ڈی پی او خانیوال مجھے انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو بتادیں میں مریم نواز کے پاس چلی جاؤں اور کہوں کہ ڈی پی او نے انصاف فراہم کرنے سے انکار دیا ہے ،تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہوں ، ڈی پی او صاحب کھلی کچہری کا ڈرامہ بند کری،ں پولیس قبضہ نہیں چھڑوا رہی،اگر میں جھوٹی ہوں تو مجھے حوالات میں بند کریں،انصاف نہ ملا تو خود کو آگ لگا کر خودسوزی کرلوں گی،ڈی پی اواسماعیل کھاڑک کا کہناتھاکہ سائلین کے مسائل سنے ہیں اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے ہیں ،کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ہر ہفتے تھانہ جہانیاں میں کھلی کچہری لگائی جائے گی ڈی پی او خانیوال نے 50سے زائد سائلین کے مسائل سنے ۔ پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا شکار شخص بھی پیش ہوا جبکہ خاتون کی زبیا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کی شکایات بھی ہوئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں