بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف آپریشن،118 پکڑے گئے

بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف آپریشن،118 پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو) شجاع آباد، لودہراں، پاکپتن اور رحیم یار خان کے ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔

جوائنٹ آپریشن میں میپکو افسر اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں میپکو ٹیموں، رینجرز اور پولیس فورس نے حصہ لیا ۔ میپکو میاں چنوں، وہاڑی، رحیم یار خان اور چشتیاں ڈویژن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارروائیوں میں ایک روز میں 118 افراد ڈائریکٹ تاروں اور میٹروں میں خرابی کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔میاں چنوں سے 2 بجلی چور موقع سے گرفتار کر لئے گئے ، 47 میٹرز اور ہزاروں میٹر ایل ٹی کنڈکٹر بھی اتار لیا گیا۔ 2 کروڑ 11 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری پر 12 بستیوں اور کاشتکاروں کے ٹرانسفارمرز اتارے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں