کھیلتا پنجاب گیمز، رجسٹریشن کی تاریخ میں 6اکتوبر تک توسیع

کھیلتا پنجاب گیمز، رجسٹریشن کی تاریخ میں 6اکتوبر تک توسیع

ملتان(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے کھیلتا پنجاب گیمز 2024کی رجسٹریشن کی تاریخ میں چھ اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز میں ٹیپ بال کرکٹ ،ہاکی ،فٹبال ،بیڈمنٹن ،کبڈی اور اتھلیٹکس میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27ستمبر تھی لیکن وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کھلاڑیوں کے جوش و خروش کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں چھ اکتوبر تک کی توسیع کردی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اس میں حصہ لے سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں