بوسیدہ عمارتوں والے سکول سیل کرنے کا فیصلہ

بوسیدہ عمارتوں والے سکول سیل کرنے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان کے بوسیدہ عمارتوں والے سکولوں کو سیل کرنے کافیصلہ ، سروے شروع کردیئے گئے بتایاگیاہے کہ مظفر گڑھ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے بعد حکومت پنجاب نے ملتان سمیت غیر محفوظ سکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اور سکولوں کی عمارتوں کا جامع معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ، اس لئے غیر محفوظ حالات میں چلنے والے سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اورہدایت جاری کی ہے کہ کم سے کم حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔دوسری طرف ملتان میں متعلقہ مراکز کے تمام ای اوز اپنے ڈپٹی ڈی ای او ز کے زیر نگرانی تین یوم سکولوں کا سروے کریں گے ۔سکولوں میں بوسیدہ اور خطر ناک بلڈنگ کی نشاندہی کریں اور ایسی عمارات کو بچوں کے لیے ممنوعہ ایریا قرار دیا جاسکے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایسے سکولوں کی مرمت کے لئے تین کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے تھے ۔اس پراجیکٹ پرکام بھی شروع ہواتھا مگر حکومت کی تبدیلی کے ساتھ کام رک گیا اورتاحال یہ پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں