ڈی پی اوکے حکم کے باوجودپولیس چوکی فعال نہ ہوسکی ،جرائم میں اضافہ

ڈی پی اوکے حکم کے باوجودپولیس  چوکی فعال نہ ہوسکی ،جرائم میں اضافہ

گگومنڈی(نامہ نگار)ڈی پی اوکے حکم کے باوجودپولیس چوکی فعال نہ ہوسکی ،جرائم میں اضافہ،کھلی کچہری میں ڈی پی اووہاڑی نے پولیس چوکی نثاربوٹاشہیدکوایک ہفتہ میں فعال کرنے کاحکم دیاتھا۔

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب نے ضلع وہاڑی کی متعددپولیس چوکیوں کوبحال کرتے ہوئے انہیں ورکنگ پوزیشن میں لانے کاحکم دیاتھا،گگومنڈی میں کھلی کچہری میں ڈی پی اووہاڑی نے عوامی مطالبہ پرڈی ایس پی بوریوالاکوایک ہفتہ میں پولیس چوکی نثاربوٹاشہیدکوفعال کرنے کاحکم دیالیکن کئی روزگزرجانے کے باوجودتاحال پولیس چوکی کو فعا ل نہیں کیا گیا ، علاقہ میں جرائم بڑھ چکے ہیں۔ مکینوں چودھری سروررامے ، چودھری شریف بلو،چودھری عتیق سروررامے ،عدیل ارشادایڈووکیٹ، مدثر ایڈووکیٹ، چودھری راشدودیگرنے پولیس چوکی نثاربوٹاشہیدکوفوری فعال کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں