حضورؐکی آمد کی خوشیاں منانا باعث اعزاز،نوشین قاسم

حضورؐکی آمد کی خوشیاں منانا  باعث اعزاز،نوشین قاسم

ملتان( لیڈی رپورٹر)لیڈیز فر ینڈز کمیٹی کی صدر نوشین قاسم نے کہا ہے کہ حضورؐکی آمد کی خوشیاں منانا مسلمانوں کے لیے باعث اعزاز ہے ،وہ نبی ؐ جس کی خاطر دنیا تشکیل دی گئی۔

جن کی دنیامیں آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹے اور نور کی برسات سے دنیا منور ہوئی ،حق وسچ کا بول بالا ہوا ،غریبوں، مسکینوں ،بیواؤں اوریتیموں کو حقوق ملے ،ایسی محافل جن میں اللہ اور اُس کے رسول ؐکا ذکر ہو دنیا وآخرت سنوارتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لیڈیز فر ینڈز کمیٹی کے زیر اہتمام محفل میلادالنبیؐ کے حوالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب صدر عاصمہ ارسلان نے کہا حضور کریم ؐ محسن انسانیت ہیں، عشق مصطفی ہر مسلمان کا ایمان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں