خان پورمیں عالمی یوم سیاحت پر موٹر بائیک ریلی ، تقریب

خان پورمیں عالمی یوم سیاحت  پر موٹر بائیک ریلی ، تقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر)ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں عالمی یوم سیاحت پر موٹر بائیک ریلی اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی میں ملتان، خانیوال، لاہور، فیصل آباد ،سکھر، بہاولپور، جلال پور پیروالا، جام پور، احمد پور شرقیہ، ڈیرہ غازی خان، کروڑ لعل عیسن اور لیہ سے بائیکرز نے شرکت کی۔تقریب میں مہمان خصوصی سید فدا حسین شاہ بخاری، سید محتشم نقوی اور جناب نیاز آہیر تھے ،شرکا کی پذیرائی کیلئے تعریفی اسناد اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری نے کہا کہ یہ سیاحت کے حوالے سے اس شہر کا پہلا بڑا ایونٹ ضرور ہے مگر آخری نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں