خوشنودیِ خدا کیلئے سماجی خدمات سرانجام دینا عین عبادت ،اشفاق احمد

خوشنودیِ خدا کیلئے سماجی خدمات  سرانجام دینا عین عبادت ،اشفاق احمد

ملتان (لیڈی رپورٹر )ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے ممبرشیخ اشفا ق احمد نے کہا ہے کہ خوشنودیِ خدا کیلئے سماجی خدمات سرانجام دینا عین عبادت ہے ، اس وقت 40فیصد پاکستانی شہری غربت سے نیچے زند گی گزار رہے ہیں، ان افراد کی معا شی و معا شرتی ترقی کے معیار کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ملتان چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کریسنٹ لائنز کلب کی طرف سے ہنگر ریلیف منصوبے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھانا تقسیم کیا جاتا ہے کیونکہ سر کاری ہسپتالوں میں مریضوں کی اکثریت مختلف شہروں سے ہوتی ہے ،اس لیے اُن مریضوں کے لیے اچھا اور معیاری کھانا ضروری ہے ،اس موقع پرپروفیسر اعظم حسین،پروفیسر امجد رامے ،شیخ ذشیان احمد بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں