پاکستان میں ہر سال دل کے مریضوں کی 80ہزار اموات

پاکستان میں ہر سال دل کے مریضوں کی 80ہزار اموات

ملتان(لیڈی رپورٹر)ماہر امراض دل، ہارمون، شوگر و بلڈ پریشر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے امراض قلب کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 80ہزار افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

 مرنے والوں میں 50 فیصد افراد کی عمریں 40 سے 50 سا ل کے درمیان ہوتی ہیں، تمباکو نوشی ترک کرنے اور متوازن غذاؤ ں کے استعمال سے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ،ملک ایک چوتھائی یعنی 24.3 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے اور زیادہ تر افراد کو اس کو علم بھی نہیں ہے ،روزانہ 30 منٹ کی ورزش،کھانوں میں پھل اور سبزیوں کا مناسب استعمال دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی دل کے امراض میں اضافے کی وجہ ہے ،پاکستان میں شہری آبادی کا 11.84 فیصد اور دیہی آبادی کا 19.7 فیصد طبقہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے ، ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریبا 1.5 کروڑ انسان دل کی بیماری کے باعث دنیا سے چلے جاتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں