ایل ایچ وی کے نجی کلینک پر سرجیاں،سیل کردیا گیا

 ایل ایچ وی کے نجی کلینک پر سرجیاں،سیل کردیا گیا

ملتان(لیڈی رپورٹر)اتائیت کے خلاف سی ای او ہیلتھ ملتان کی ہدایات پر اتائیت کیخلاف کریک ڈاؤن،ڈی ایچ او ،ڈپٹی ڈی ایچ او کا مدنی چوک الفلاح مارکیٹ میں چھاپہ، ایل ایچ وی کانجی کلینک سیل کردیا جہاں سرجریاں کی جا رہی تھیں۔

 تفصیل کے مطابق اتائیت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی کی ہدایات پر گزشتہ روز ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسین صابر ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جہانزیب اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ملتان راؤ ساجد نے مدنی چوک الفلاح مارکیٹ پر قائم ایل ایچ وی کی جانب سے قائم نجی کلینک پر چھاپہ مارا جہاں آپریشن تھیٹر قائم کر کے سرجریاں بھی کی جا رہی تھیں، ڈرگ سکواڈ نے کلینک سیل کر کے کیس ڈرگ کورٹ بھجوا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں