وزیر اعلیٰ بتائیں گندم خریدی جائیگی یا نہیں،خالد محمود کھوکھر

وزیر اعلیٰ بتائیں گندم خریدی جائیگی یا نہیں،خالد محمود کھوکھر

ملتان (وقائع نگار خصوصی)صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بتانا پڑے گا کسان سے گندم خریدی جائے گی یا نہیں،حکومت کو زراعت کے حوالے سے کم از کم دس سال کی پالیسی بنانا پڑے گی،مقتدر طبقہ زراعت کی تباہی کا ذمہ دار ہے ،قحط سالی ہوئی تو حکمران ذمہ دار ہونگے ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ملک امن ہے نہ معشیت ٹھیک ہے ، زراعت زبوحالی کا شکار ہے ،کسان کو پچھلے سال گندم میں چھ سے سات ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ،کاشتکار کے پاس انویسٹ کرنے کے لیے پیسہ نہیں ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب زراعت کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کریں، رینجرز رشوت لینے والوں کو کیوں نہیں پکڑتی،رینجرز آئی پی پیز کے پاس جائے ان کوالٹا لٹکائے ،صرف کاشتکار کی بجلی کاٹی جا رہی ہے ، زراعت کی صورتحال ایسی ہے کہ اگلے سال پاکستان میں کپاس کاشت نہیں ہوگی، فوڈ سکیورٹی ہی سب سے اہم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں