سرائیکی مزدوروں کا قتل جاری،حکومت خاموش،ارشد اقبال

سرائیکی مزدوروں کا قتل جاری،حکومت خاموش،ارشد اقبال

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل و صدر سٹی کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پنجگور میں سرائیکی وسیب کے مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل غریب و نہتے سرائیکی مزدوروں کو شناخت کر کے قتل کرنے کا مکروہ فعل جاری ہے جس پر حکومت و اداروں کی مجرمانہ خاموشی جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ غریب لوگ بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے مزدوری کی غرض سے بلوچستان کا رخ کرتے ہیں مگر ان کے لواحقین کو اجرت کی شکل میں جنازے تحفے میں ملتے ہیں مگر حکومتی سطح پر روک تھام کا کوئی عملی اقدام دکھائی نہیں دیتا جس سے سرائیکی وسیب میں شدید غم و غصہ و مایوسی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے وفاق ،بلوچستان حکومت ،آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی، ورثا کی بھر مالی امداد اور کفالت کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں