چوکی دوکوٹہ کو تھانہ کا درجہ دینے کی تجویز بھیج دی :ڈی پی او
میلسی، دوکوٹہ (نامہ نگار ) ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا تھانہ کی سطح پر کھلی کچہری کا مقصد عوام کو سفر کی پریشانی سے بچا کر انصاف دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔
،چوکی دوکوٹہ کو تھانہ کا درجہ دینے کے لئے تجویز بھیج دی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ،کھلی کچہری میں پیش ہونے والے تمام سائلین کی درخواستوں پر بروقت کارروائی ہوگی، انہوں نے تھانہ سٹی میلسی کا معائنہ کیا ، فرنٹ ڈیسک پر زیر التوا درخواستیں ،حوالات،تھانہ کی صفائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔