شاہجمال ، پل کے نیچے گیس پائپ ٹوٹ گیا، حادثے کا خدشہ
مونڈکا (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال کے سامنے پل کے نیچے سے گزرنے والا گیس پائپ ٹوٹ گیا۔۔۔
گیس لیکیج ہونے سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔شہریوں میاں طیب ،عرفان،عمران اور ذیشان نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال کے سامنے پل کے نیچے سے گزرنے والا گیس کا پائپ بوسیدہ ہوکر لیک ہو چکا ہے جو کسی بھی وقت آگ پکڑ کر بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔