خاتون کواغوا،قتل کی دھمکیاں تحفظ اور انصاف کی اپیل
شجاع آباد (سٹی رپورٹر)خاتون کو اغوا اورقتل کرنیکی کی دھمکیاں، اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل۔
بستی خوجہ کی رہائشی سمیرا بی بی نے الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا ہمسایہ مرید حسین میرے گھر آیا اورکولڈ ڈرنک کی بوتل دے گیا جس میں نشہ آور چیز ملی ہوئی تھی ،بوتل پینے سے ہماری ساری فیملی بے ہوش گئی ،رات و 11 بجے مرید حسین اپنے 2ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور سمیرا بی بی پر تشدد کرتارہا اور گھر کے باہر گھسیٹتا ہوا لے کر گیا اور اغوا کرکے لے جارہا تھا کہ اہل محلہ کے شور کرنے پر ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، ہم نے 15 کال کی ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے؎ ،اب مرید حسین مجھے کال پر قتل اور اغوا کرنے کی دھکیاں دیتا ہے ،میری جان کو خطرہ ہے ۔