قتل کیس ،1مجرم کو سزائے موت،دوکو 15،19سال قید،جرمانہ
عبدالحکیم (نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر)قتل کیس کے 1مجرم کو سزائے موت،دوکو 15،19سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا ،ملزموں نے رب نوازش کو خنجر مار کر قتل کیا تھا، تین ملزم کو بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزموں نے مقتول رب نواز کو خنجر کے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ عبدالحکیم میں درج ہوا ،5سال کیس کا ٹرائل ہوا ،جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین خان بلوچ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم مظفر ولد فلک شیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، دوسرے ملزم آصف عرف پومی کومختلف دفعات کے تحت 15 سال قید بامشقت 5 لاکھ روپے جرمانہ اور تیسرے ملزم مظفر ولداحمد کومختلف دفعات کے تحت 19 سال قید بامشقت اور 7 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ جبکہ باقی تین ملزمان کوجرم ثابت نا ہونے پر بری کر دیا۔