ڈاکوبینک ملازم سے نقدی ودیگرسامان چھین کرفرار

ڈاکوبینک ملازم سے نقدی ودیگرسامان چھین کرفرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈاکوبینک ملازم سے نقدی،موبائل فون،اے ٹی ایم کارڈدیگرسامان چھین کرفرار۔۔۔

زمیندارکے رقبوں سے موٹریں ،سولرپلیٹیں،کنورٹر،پیٹرانجن چوری، اراضی کے تنازع پر مسلح افراد کا حساس ادارے کے ملازم پرتشدد،درانتی کے دستے سے زخمی کر دیا،رشتہ داروں کی زمیندار کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش ۔ وارڈ نمبر14 ایف کنال کالونی کا رہائشی بینک ملازم عاصم سہیل سہو 9بجے شب گھر جا رہا تھا کہ چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر موبائل فون، 50 ہزار روپے نقد ی اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 108 ایم ایل میں ظفر اقبال کھوسہ کے رقبہ سے کنورٹر مالیتی 40 ہزار،چک نمبر 515 ٹی ڈی اے میں افضال آرائیں کے رقبہ سے موٹرمالیتی 3 لاکھ ، بستی سلطان شاہ میں ظفر اقبال بخاری کے رقبہ سے سولر موٹر مالیتی 10ہزار، بستی نواں کہیری میں حساس ادارے کے ملازم عمیر شاہ کو اس کے رشتہ داروں ابوذر غفار،عمر شعیب نے اراضی تنازع پردرانتی کے دستوں سے زخمی کر دیا،کپڑوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ،موضع کوٹلہ میں اللہ وسایاکلاسرہ کے رقبہ پر اس کے رشتہ دار وں فیض محمد کلاسرہ،جعفر کلاسرہ ،شفیع کلاسرہ،محمد بخش کلاسرہ،اللہ ڈیوایا کلاسرہ،فاروق کلاسرہ اور شاہد کلاسرہ نے قبضہ کی کوشش کی ،ٹریکٹر پرپتھراؤ کیا۔دریں اثناموضع چودھری کا رہائشی علی حسن فون پرکال سن رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارموبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں