چوک سرور، زمیندار کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چوری

چوک سرور، زمیندار کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چوری

چوک سرورشہید ( نمائندہ دنیا)زمیندار کے بھانے سے ملازمین ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 ، زمیندار کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا، تفصیل کے مطابق چک نمبر562/TDA کے زمیندار چودھری اظہر نذیر نے تھانہ صدر میں دی گئی درخواست میں بتلایا کہ اس نے اپنے رقبہ پر بھانہ بنایا ہوا ہے جہا ں مویشی ، گائے بھینسیں اور بکرے بکریا ں پال رکھے ہیں اور انکی دیکھ بھال کے لئے دو ملازم ثناء اﷲ اور شکیل عباس کو ملازم رکھا ہوا تھا جوکہ دس بارہ سالوں سے ملازم تھے گزشتہ روز صبح سویرے بھانے کا چکر لگایاتو ساہیوال نسل کی گائے ، تین بچھڑیاں ، 4/5 بکریوں کو ناموجود مسروق پایا موقع پر4/5 نامعلوم افراد کے کھرے اور مزدا گاڑی کے ٹائروں کے نشانات بھی موجودتھے اور دونوں ملازمین بھی غائب تھے ۔ اور قوی یقین ہے کہ دونوں ملازمین اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے لے گئے ہیں 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں