جعلی اسٹام پرمعذورمیاں بیوی کاگھرفروخت کردیا گیا
گگومنڈی(نامہ نگار)نوسربازنے جعلی اسٹام پرمعذورمیاں بیوی کاگھرفروخت کردیا۔تھانہ گگومنڈی پولیس نے نوسربازشبیرموہل ساکن361ای بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں361ای بی کارہائشی محمدحبیب حجام اوراس کی بیوی نسیم بی بی بیماری کی وجہ سے ذہنی معذورہوگئے تھے ، محمدحبیب کابھائی محمدصدیق اس کے گھرکوتالالگاکر اپنے بھائی ،بھابھی اوران کے چارکمسن بچوں کواپنے گاؤں128ای بی لے گیا،ان کی عدم موجودگی میں 361ای بی کے رہائشی مشہورجواری اورنوسربازشبیرموہل نے جعلی اسٹام پیپرتیارکرکے معذورمیاں بیوی کامکان دیہہ ہذاکی ہی رہائشی سموں بی بی کو3لاکھ30ہزارروپے میں فروخت کردیا۔سموں بی بی کی درخواست پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے شبیرموہل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔