عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء فراہم کی جارہیں، آصف شاہ

عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء فراہم کی جارہیں، آصف شاہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

ماہ ستمبر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 25ہزار972انسپکشنز کیں اور1265خلاف ورزیوں پر 55لاکھ 4ہزار روپے جرمانے عائد،7مقدمات کا اندراج،10دکانوں کو سر بمہر اور 176گراں فروشوں کو گرفتار کیا ۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک ہو کر انسپکشنز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔اس لئے دکاندار گراں فروشی سے اجتناب کریں تاکہ عوام کو اشیاء خوردونوش کی خریداری میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو بصورت دیگر بھاری جرمانے ، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں