دیہات ، شہروں میں بڑا صفائی آپریشن لانچ،علی بخاری
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن جاری ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے صوبہ کی تاریخ کے سب سے بڑے صفائی آپریشن بارے آگاہی مہم لانچ کردی۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی زیر قیادت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔میونسپل کمیٹی دفتر تا ایوب چوک واک میں سول سوسائٹی،شہریوں،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔محمد علی بخاری نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شہروں اور دیہات میں بیک وقت سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری ہے عوام عملہ صفائی سے تعاون کریں ۔انہوں نے کہاکہ دیہات میں یونین کونسل کی سطح پر عملہ صفائی کی تعدادبھی بڑھا دی گئی ہے ۔