بورے والا، زیادتی کا شکار بچی انصاف کیلئے دربدر

بورے والا، زیادتی کا شکار بچی انصاف کیلئے دربدر

بورے والا(سٹی رپورٹر )اغواء کے بعد زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ معصوم بچی انصاف کے لیے دربدر ،ماں اور متاثرہ کا پولیس رویہ کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق 15 سالہ بچی کو 26 جولائی کو محلہ کی دکان پر جاتے ہوئے زوہیب سکنہ شادمان کالونی بوریوالا اور عامر سکنہ جمال پور نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا۔

اور جمال پور لے گئے ورثاء مغویہ کی بازیابی کے لیے دربدر پھرتے رہے کہ اسی دوران رانا کاشف بطور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون تعینات ہوئے تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مغویہ کو جمال پور سے بازیاب کروا کر ملزم عامر کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم زوہیب نے ضمانت کروا لی مغویہ بچی کے مطابق عامر نے زوہیب کی اغواء میں مدد کی ملزم زوہیب اس کے ساتھ زیادتی بھی کرتا رہا ہے متاثرہ بچی کی والدہ زرینہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اغواء اور زیادتی کے مرکزی ملزم کے خلاف تمام فورمز پر درخواستیں دیں لیکن تفتیشی ساز باز ہو کر اسے بچانا چاہتا ہے تفتیشی افسر رات 9 بجے بچی سمیت ہمیں تھانہ بلا کر بٹھا لیتا ہے جبکہ مرکزی ملزم زوہیب ہمارے سامنے اسے فروٹ،کپڑے و دیگر اشیاء بطور تحفہ دیتا ہے زرینہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ کے تفتیشی بشیر بلوچ نے زیادتی کی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے ہم سے 50 ہزار کا مطالبہ کیا ہے اور کارروائی سے گریزاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں