مسافروں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح،عبداللہ شیخ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ساؤتھ) پاکستان ریلویز پولیس عبداللہ شیخ نے ملتان ڈویژن کا دورہ کیا۔ ایس پی آفس ریلوے پولیس ملتان پہنچے ۔
ایس پی ریلوے پولیس ملتان شاہد نواز نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کو کرائم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے ایس پی آفس کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور پھر ریلوے پولیس لائن ملتان پہنچے جہاں ریلوے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی پھر آپ نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی اور پھر ریلوے پولیس لائن ملتان میں دربار بھی کیا۔دربار میں ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کے افسر اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔