مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام محفل حسن قرآت و عظمت قرآن کانفرنس
وہاڑی( نمائندہ خصوصی )پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وہاڑی،صوت القرآ پاکستان کے زیر اہتمام محفل حسن قرآت و عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد وہاڑی کے مقامی شادی ہال میں کیا گیا۔
جس میں ملک کے نامور قراء کرام قاری محمد ابراہیم ،قاری عبدالسلام عزیزی،قاری عبدالباسط اسلم،قاری سعید اللہ سعید،قاری اسامہ شوکت نے قرآن کریم کی تلاوت کی آخر میں آٹھ مدارس کے 60 طلباء میں حفظ قرآن کرنے پر اسناد دی گئی ۔