سانحہ کارساز جمہوریت کا قافلہ روکنے کی سازش تھا،راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے وکارکن شیخ راشد اکرام نے کہاکہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تالافی نقصان پہنچایا۔۔۔
آج کے دن ملک و انسانیت کے دشمن طالبان نے پاک سرزمین کو خون میں نہلایا تھا،سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، سانحہ کارساز کے بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سانحہ کارساز کا واقعہ رونما کرکے جمہوریت کے قافلے کو روکنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور بینظیر بھٹو شہید کے استقبالی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس لبرل جماعت کے راستے کو ہمیشہ کے لئے روکنے کی ایک ناکام کوشش کی گئی ۔