کہیں بھی آٹے کی کوئی قلت نہیں، عبدالماجد خان

کہیں بھی آٹے کی کوئی قلت نہیں، عبدالماجد خان

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفر گڑھ عبد الماجد خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کہیں بھی آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے فلور ملز کو آٹا وافر مقدار اور بروقت مارکیٹ میں سپلائی کیلئے پابند کیا ہوا ہے۔

محکمہ کے پاس وافر مقدار میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں کا رزوانہ دورہ کرتا ہوں ،عوامی شکایت پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے ، دو ماہ میں تقریباً دولاکھ روپے سے زائد جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کراچکے ہیں ۔عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر آٹا کی سپلائی دینا پہلی ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں