بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنیکا حکم

 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنیکا حکم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 45 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ،اپ گریڈیشن کے کام کیلئے 78 کروڑ 35 لاکھ 79 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کیلئے بی ایچ یوز 106 دس آر اور 157 دس آر کا دورہ کیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور ایکسین بلڈنگز نے بریفنگ دی۔ڈی سی نے بی ایچ یوزمیں سروس ڈیلیوری کا بھی معائنہ کیا،مریضوں سے طبی سہولیات،ڈاکٹروں ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں