صارفین کی شکایات کوکسٹمر مینجمنٹ سسٹم کا حصہ بنایا جارہا،امجد نواز بھٹی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو امجد نوازبھٹی نے کہا ہے کہ دفاتر میں درج ہونیوالی شکایات کو فوری طورپر کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS) کا حصہ بنایاجارہاہے ۔
جنرل منیجر آپریشن انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیر نگرانی کسٹمرسروسز کو اپ گریڈ کیاجارہاہے ۔ ڈپٹی کمرشل منیجر سرور انصاری نے ایکسین ممتازآبادڈویژن فیاض حسین کھوکھر کے ہمراہ غلہ منڈی اور ممتازآبادسب ڈویژنوں کے کسٹمر سروسز سنٹرز میں آن لائن درج ہونیوالی شکایات کا جائزہ لیا اور کہا کہ سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل دفاتر میں واک اِن شکایات کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈاور اندراج پورٹل پر کیاجائے تاکہ صارفین کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کا درست ڈیٹا ریکارڈ پر آسکے ۔