ملتان ریجن چیمپئن شپ کا فائنل متنازعہ،اوکاڑہ جم خانہ کی جیت مشکوک

ملتان ریجن چیمپئن شپ کا فائنل  متنازعہ،اوکاڑہ جم خانہ کی جیت مشکوک

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان ریجن چیمپین شپ کا فائنل متنازعہ ہوگیاپی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ ملتان کی چیمپین اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان اور اوکاڑہ کی فاتح اوکاڑہ جم خانہ کرکٹ کلب کے مابین ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں کھیلے جانے والا انٹر ڈسڑکٹ ریجنل چیمپین شپ کا فائنل پی سی بی ایمپائرز کے غلط فیصلوں کی وجہ سے بدمزگی کا شکار ہوگیا۔

 نا مکمل میچ کا رزلٹ ڈی ایس ایل سسٹم کے تحت اوکاڑہ جم خانہ کرکٹ کلب کے حق میں دیا گیا تفصیلات کے مطابق اولین سپورٹس ملتان کے منیجر سابق فرسٹ کلاس کرکٹ ایمپائر محمد جمیل کامران اور منیجر اوکاڑہ جم۔خانہ اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پی سی بی ایمپائرز دلشاد علی اور محمد آصف جونئیر سے درخواست کی کہ وقت کے مطابق پچاس اوورز کا میچ اگر کرایا گیا تو شام کو مدہم روشنی کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکے گا اس لیے دونوں ٹیموں کی درخواست ہے کہ اوورز کی تعداد کم کی جائے لیکن ایمپائرز نے کسی جہانگیر مرزا نامی کوچ کے کہنے پر جو کہ ساہیوال ڈسڑکٹ کے کرکٹ کوچ ہیں اوورز کم نہ کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں