سولر پینل سسٹم میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، سامان خاکستر

سولر پینل سسٹم میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، سامان خاکستر

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے علاقہ حسین آگاہی میں ایک گھر کی چھت پر موجود سولر پینل سسٹم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

 اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے گھر کے کمروں میں موجود سامان کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کیا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں