حضرت سید یحیٰ گیلانی ؒ کا عرس آج سے شروع
ملتان(کرائم رپورٹر) عظیم روحانی پیشوا حضرت سید یحیی گیلانی المعروف حضرت سیدنا سخی نواب کے سالانہ عرس کی دوروزہ تقریبات کا آغاز آج بعد نماز عصر 05 بجے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی در بار شریف کو غسل و چادر پوشی کریں گے۔
منگل بعد نماز مغرب مرکزی نشست محفل نعت و خطابات ہونگے جس میں ملک بھر سے نامور ثنا خوان رسول صلی اللہ علیہ وسلم بارگاہ رسالت مآب ؐمیں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔