پٹرلیم قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچ سکے

پٹرلیم قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچ سکے

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچ سکے ، کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹ بدستوربلند ترین سطح پر موجود بلکہ مزید اضافہ جار ی ہے ، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کوریلیف دیا مگر پنجاب حکومت کی گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر مہنگائی کاطوفان آیاتھا اس رفتار سے کمی واقع نہیں ہوسکی ،مہنگائی کی سابق لہر اسی طرح برقرار ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے ،متوسط اورمحنت کش ومزدو ر طبقہ انتہائی سنگین صورتحال سے دوچارہے ،یہاں تک کہ لوگ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے میں بری طرح نا کا م ہو چکے ہیں ،عوام کی اکثریت بجلی گیس کے بلوں ،کھانے پینے کی اشیاء گھی ،دالیں اورسبزیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کی وجہ سے ذہنی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں ،عام آدمی کوشش کے باوجود ادویات اوربچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے ۔ عوامی حلقوں محمداحمد، محمدعارف،لیاقت علی،ندیم صفدرودیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی کاریلیف براہ راست غریب اور عام آدمی کوروزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لاکردیاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں