پیپلز پارٹی معاشی بحالی کیلئے ن لیگ کیساتھ ،رانا خالد محمود

پیپلز پارٹی معاشی بحالی کیلئے  ن لیگ کیساتھ ،رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنر ل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وفاق میں ن لیگ کا ساتھ دے رہی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کیلئے فیصلے کئے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ، پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکی ہے ،ملک کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں