لاکھوں کی وارداتیں، شہریوں نے نقدی،سامان چھن گیا
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد طارق کی پچاس ہزار مالیتی کیبل تار چوری کرکے لے گئے جبکہ اسکی علاقہ سے اشفاق کی بجلی تار چوری ہوگئی۔
تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے عظیم کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔تھانہ صدر کے علاقہ سے نامعلوم افراد شفیق کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ الپہ کے علاقہ سے وجاہت حسین سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا ۔بدھلہ سنت سے اصغر کی گائے چوری ہوگئی اسی علاقہ سے ابو ہریرہ کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔تھانہ کینٹ کے علاقہ سے نگینہ بی بی کا موبائل فون،عرفان کا موٹر سائیکل ،مہرین بی بی کا گھریلو سامان اور عقیل کے گھر سے نقدی و سامان چوری ہوگیا ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے خضر کے گھر سے لیپ ٹاپ چوری ہوگیا ۔تھانہ چہلیک کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے عمار سے موبائل و نقدی چھین لی جبکہ تنویر سے نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد شریف کا گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ قطب پور کے علاقہ سے حارث سے نقدی جبکہ عرفان سے موبائل و نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقوں سے جاوید ،خالد مختار،کے موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔