سمارٹ میٹرز کی تنصیب کیلئے سٹاف کاتربیتی پروگرام مکمل
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ریجن بھر میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے طریقہ کاراور پالیسی بارے آگاہی کے لئے آپریشن سرکلوں کے افسروں /ٹیکنیکل سٹاف کو ٹریننگ /لیکچرز دینے کا سلسلہ مکمل کرلیاگیاہے ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی کمپنی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کے لئے خصوصی آگاہی دی جارہی ہے تاکہ نصب ہونے والے سمارٹ میٹرز کے فوائد بارے معلومات اورمیپکو سٹاف کو ایس او پیز بارے افادیت کاعلم ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر اے ایم آئی سیل میپکو سید قیصر عباس نقوی نے بہاولپور سرکل میں سپرنٹنڈنگ انجینئر/ایگزیکٹو انجینئرز /ایس ڈی اوز/ ٹیکنیکل/ کمرشل/ایم اینڈ ٹی /سٹورز /ریونیو /ٹیکنیکل سٹاف کو نصب شدہ اور آئندہ نصب ہونے والے سمارٹ انرجی میٹرز کے پلان، ایس او پیز، ایم ڈی ایم پر سمارٹ میٹرز کی تبدیلی کے طریقہ کار ، خراب ہونے والے میٹرز بارے گائیڈلائنز اور بجلی چوری روکنے کے لئے ہائی لاس فیڈرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب بارے لیلکچر دیا اور ان کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال بارے لائیو ڈیمو پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی میں تنصیبات اور صارفین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تیزی سے جدید سہولیات متعارف کروائی جارہی ہیں ۔ میپکو ریجن میں ہزاروں کی تعداد میں اے ایم آر میٹرز کی تنصیب کے کامیابی کے بعد سمارٹ میٹرز بھی لائے جارہے ہی۔