الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام 10بچیوں کی اجتماعی شادی تقریب

الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام 10بچیوں کی اجتماعی شادی تقریب

ملتان(لیڈی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ملتان کی جانب سے نکاح آسان پراجیکٹ 10بچیاں پیا گھر سدھار گئیں دلہنوں میں شادی بکس تقسیم کئے گئے ۔

نکاح آسان پراجیکٹ کے سلسلہ میں الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ضلع ملتان کی جانب سے دارارقم قرآن انسٹی ٹیوٹ سبزہ زار کالونی ملتان میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب عابدہ راؤ تھیں تقریب میں دلہنوں میں شادی بکس تقسیم کئے گئے جن میں ضروریات زندگی کی اشیاء مہیا تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابدہ راؤ اور شریفاں مقصود نے الخدمت فاؤنڈیشن کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ نکاح آسان اور شادی تقریبات سہل کرنے میں ہی معاشرے کی فلاح ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں