ٹینکر کی پھٹہ رکشہ کو ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی

ٹینکر کی پھٹہ رکشہ کو ٹکر  سے ایک شخص شدید زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ٹینکر کی پھٹہ رکشہ کو ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 وزیر والا کا رہائشی محمد شریف شاہ نے بیٹے محسن رضا کے ہمراہ تونسہ موڑ پر چکن شاپ بنائی ہوئی ہے ،علی الصبح پھٹہ رکشہ پر موضع فقیر والی میں مرغی فارم سے مرغیاں لینے جارہے تھے کہ پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے ٹکر ما ر دی جس سے محسن رضا شدید زخمی ہوگیا،ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں