پولیس نے 3منشیات فروش دھر لئے ،45لٹر شراب برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم احمد علی سے 20لٹر ،ملزم ارسل ندیم سے 15لٹر شراب جبکہ جلیل آباد پولیس نے ملزم لازر مسیح سے 10لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔