زکریا یونیورسٹی،ٹی اے ، ڈی اے کے نئے ایس او پیز جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریایونیورسٹی میں ٹی اے ، ڈی اے کے نئے ایس او پیز جاری، پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی میں ایک نیاحکم نامہ سامنے آیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ دوسرے شہروں میں کسی بھی سرکاری میٹنگ کے وقت کئی اہلکار اور افسر اپنی ذاتی گاڑیوں پر الگ الگ سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے مالی دباو بڑھ جاتا ہے جس پر وائس چانسلر نے احکامات جاری کئے ہیں کہ مستقبل میں تمام عہدیداروں اور افسروں کو ایسے اجلاس کے لیے ایک ساتھ سرکاری گاڑی میں سفر کرنا چاہیے جہاں بڑی تعداد میں افسروں / اہلکاروں کی میٹنگ میں شرکت کی ضرورت ہو ۔اجلاس میں شرکت سے قبل اس کی وائس چانسلرسے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔