وہاڑی ،ملتان روڈ کی منظوری ایکنک میں لٹک گئی

وہاڑی ،ملتان روڈ کی منظوری ایکنک میں لٹک گئی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وہاڑی ملتان روڈ کی منظوری ایکنک میں لٹک گئی جبکہ روڈ کی عدم تعمیر سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں ،عوام متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ۔

 3اضلاع وہاڑی،خانیوال اور ملتان کے 4ارکان قومی اور 8ارکان صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے گزرنے والی وہاڑی ملتان روڈ گذشتہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس پر روزانہ وزیر مشیر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بڑے بڑے بیورو کریٹ اس روڈ سے گزرتے ہیں لیکن کوئی بھی روڈ کی تعمیر میں دلچسپی لینے کیلئے تیار نہیں محکمہ ہائی وے کے افسر اور وزیر مشیر سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بیٹھکوں کے نتیجہ میں لاکھوں روپے ضائع کر چکے ہیں۔ ، اب سڑک کی منظوری کی فائل پنجاب سے مرکز میں ایکنک کی ٹیبل پر پہنچ چکی ہے لیکن ابھی ایکنک کے افسروں کو فائل دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ۔۔ادھر تین اضلاع کے عوام کیلئے ملتان کا سفر پل صراط کا سفر بن چکا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیاہے کہ خدا کیلئے سڑک کی فوری تعمیر شروع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں