ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق،ایک ٹانگ کٹ گئی

ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق،ایک ٹانگ کٹ گئی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ٹرین کی زد میں آکرنوجوان جاں بحق، ایک ٹانگ کٹ گئی ،زیادہ خون بہنے سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔

تفصیل کے مطابق سنانواں کے علاقہ ٹھٹھہ گرمانی کا 25سالہ عبد المجید نامی نوجوان سنانواں ٹھٹہ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریک پر بیٹھاتھاکہ راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریکس ٹرین کی زد میں آگیاجس سے اسکی ایک ٹانگ کٹ گئی،اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے فوری طبی امداد کے بعد شدید زخمی شخص کو آر ایچ سی ہسپتال سنانواں منتقل کیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں