گھر سے پنکھے ، موٹر بجلی، تاریں اور فٹنگ کا سامان چوری

 گھر سے پنکھے ، موٹر بجلی، تاریں  اور فٹنگ کا سامان چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)چور گھر کے تالے توڑ کر پنکھے موٹر بجلی تاریں اور فٹنگ کا سامان چوری کر کے فرار۔

 بتایا گیا ہے کہ وارڈ نمبر 4کوٹ ادومیں حسیب اختر ملک کے گھر کے تالے توڑ کرنا معلوم چور گھر سے پنکھے ، موٹر بجلی ،تاریں اورفٹنگ کا سامان جس کی مالیت 85 ہزار بتائی گئی ہے چوری کر کے لے گئے ۔پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے متاثرہ حسیب اختر ملک کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں