لیڈی کانسٹیبل پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

لیڈی کانسٹیبل پر مبینہ  تشدد کا مقدمہ درج

میاں چنوں ( تحصیل رپورٹر) لیڈی کانسٹیبل پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج،مزید کارروائی جاری۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں میں بیوی پر شوہر کا وحشیانہ تشدد۔

 میڈیکل رپورٹ کے مطابق جسم کے مختلف حصوں پر بدترین تشدد پایا گیا،دوران تشدد گلا بھی دبایا گیا باوز اور انگلیاں ٹوٹ گئیں پولیس کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل راشدہ نجیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم رتھ کا کہنا ہے خواتین پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں،متاثرہ خاتون پولیس کانسٹیبل راشدہ کے مطابق شوہر نے اولاد نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں