عدالتی حکم کے باوجود پولیس بچے بازیاب کرانے سے گریزاں

عدالتی حکم کے باوجود پولیس بچے بازیاب کرانے سے گریزاں

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)عدالتی حکم کے باوجود پولیس مغوی بچوں کو بازیاب کرانے سے گریزاں۔

،الٹا میرے مقدمہ کے گواہان کیخلاف زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج، والدہ کی پریس کانفرنس ۔ہیڈ مانجھا موضع بوہڑ لنگاہ دنیاپور کی رہائشی سمیرا بی بی نے اپنی بھابی صابراں کے ہمراہ بتایا کہ 12تیرہ سال قبل میری شادی لدھا بوہڑ کے رہائشی فیاض سے ہوئی جس سے میرے تین بچے پیدا ہوئے ۔سسرال والے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس پر میں اپنے والد کے گھر آگئی 26جولائی کو ملزمان فیاض،اقبال،ریاض،حقنواز،گلزار بی بی ،آسیہ بی بی ،زرینہ بی بی وغیرہ ہمارے گھر آئے اور میرے بچوں کو مبینہ اغوا کر کے لے گئے ، ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا مگر انہیں گرفتار کر کے بچے بازیاب نہیں کرائے ،الٹا میرے مقدمہ کے گواہان میرے بھائی محمد فیاض،بہوئی محمد بشیراور اعجاز وغیرہ کے خلاف میری نند زرینہ بی بی کی مدعیت میں زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ہے ،تین ماہ ہو چکے میں اپنے بچوں سے ملنے کو ترس رہی ہوں ،وزیر اعلیٰ ، آئی جی ،آرپی او ملتان ،ڈی پی او لودھراں انصاف دلائیں۔

ب

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں