چارملزموں نے محنت کش کی بیٹی کواغواء کرلیا

چارملزموں نے محنت  کش کی بیٹی کواغواء کرلیا

گگومنڈی(نامہ نگار)چارملزموں نے محنت کش کی بیٹی کواغواء کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزنواحی گاؤں187ای بی کارہائشی محمدمنشاء مزدوری کرنے۔

 گھرسے باہرگیاہواتھا،گھرمیں اس کی بیٹی طاہرہ پروین اکیلی تھی کہ اس دوران افضل عباسی،اسلم عباسی اقراء بی بی ساکنان73ای بی عارفوالااپنے نامعلوم ساتھی سمیت آگئے اورطاہرہ پروین کوزبرستی کارمیں ڈال کراغواء کرکے لے گئے ۔محمدمنشاء کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں