آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 3افراد گرفتار

آتش بازی کا سامان فروخت  کرنے والے 3افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر )سامان آتش بازی فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 تھانہ پاک گیٹ اور کپ نے کارروائی کرتے ہوئے سامان آتش بازی فروخت کرتے ہوئے ملزم شاہد علی ، محمد مہران اور محمد ذیشان کو گرفتار کرکے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں