مظفر گڑھ میں بھی اساتذہ نجکاری کیخلاف سڑکوں پر آگئے

مظفر گڑھ میں بھی اساتذہ نجکاری کیخلاف سڑکوں پر آگئے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سرکاری سکولوں کی نجکاری اور احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی برطرفی کیخلاف مظفرگڑھ میں اساتذہ سڑکوں پر آگئے ۔

،اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ کی برطرفیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف مزاحمت کرنے کا اعلان کردیا،،تفصیلات کیمطابق سکولوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں مرد و خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے سکولوں کی نجکاری اور حق کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ قائدین کی برطرفیوں کی حکومتی پالیسی کیخلاف بھی شدید نعرہ بازی کی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین امام دین ملک،ارسلان خالد گوندل،عبدالغفار کاکڑ،ملک عبیداللہ،صدیق حیدر،سید ذوالفقار ندیم،شہزاد شیروانی و دیگر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہزاروں سرکاری سکولوں کی نجکاری کرکے سرکاری اساتذہ کو بیروزگار کیا جارہا ہے اور روزگار کے مواقع پر ختم کیے جارہے ہیں،سکولوں کی نجکاری سے نہ صرف اساتذہ بیروزگار ہونگے بلکہ پرائیویٹائزیشن سے غریب بچوں کے لیے مفت تعلیم کے دروازے بھی ہمیشہ کے لیے بند ہوجائینگے ،انکا کہنا تھا کہ سکولوں کی نجکاری کیخلاف اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب ٹیچرز یونین نے احتجاج کیا تو تنظیم کے قائدین کو بھی سرکاری ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا جو قابل مذمت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں