اسسٹنٹ ڈائریکٹرمانیٹرنگ بیت المال کا دورہ مظفر گڑھ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن، پاکستان بیت المال، کا مظفرگڑھ کے پی بی ایم پروجیکٹس کا دورہ۔۔۔
مظفرگڑھ کوٹ ادو، پاکستان اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن، پاکستان بیت المال ہیڈ آفس، راحیل انجم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی بی ایم مظفرگڑھ، سید کاشف سلیم کے ہمراہ مظفرگڑھ میں پاکستان بیت المال کے مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پروجیکٹس کی کارکردگی اور معیار کا جائزہ لینا تھا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کوٹ ادو میں پاکستان سویٹ ہوم کے دورے کے دوران راحیل انجم نے طلباء سے ٹیسٹ لیا اور بہترین تعلیمی معیار اور رہائشی ماحول کی تعریف کی اور انچارج ارم اعظم اور تمام سٹاف کو ان یتیم بچوں کو بہترین انداز میں سہولیات دینے پر سراہا۔ انہوں نے طلباء کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کو سراہا اور اس کا سہرا تدریسی عملے اور لرنرز سکول اور انتظامیہ کی محنت کو دیا۔راحیل انجم نے بچوں اور یتیموں کی بحالی کے لیے قائم سکول کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے انچارج ٹیچر ایس آر سی ایل او 2 زاہدہ حمید کی کوششوں کو سراہا، جن کی محنت سے سکول ایک بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے طلباء سے ٹیسٹ لیا اور اساتذہ کو نتائج سے آگاہ کیا، خاص طور پر طلباء کی تحریری مہارتوں اور خوشخطی میں بہتری پر زور دیا۔