سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کا طالب علم پر مبینہ تشدد

سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کا طالب علم پر مبینہ تشدد

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) گورنمنٹ پرائمری سکول نور محمد پلے والا کی لیڈی ٹیچر نے نے مبینہ طور پر دوئم کلاس کے طالبعلم محمد دلزیب کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔۔۔

سی ای او ایجوکیشن نے معاملہ کا نوٹس لیکر سکول ٹیچر،سکول ہیڈ اور متاثرہ طالب علم کو دس بجے سکول طلب کرلیا،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نور محمد پلے والا میں زیر تعلیم کلاس دوئم کے طالبعلم دلزیب کو سکول کی ٹیچر نے مبینہ طور پر بغیر وجہ کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر متاثرہ بچے کے والدین نے سکول جا کر بچے کو مارنے کی شکایت کی مگر سکول میں متاثرہ بچے کے والدین کی داد رسی نہ ہوسکی اور نہ ہی کسی نے ان کی بات سنی،معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی ای او ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے صبح دس بجے تشدد کرنے والی لیڈی ٹیچر،سکول ہیڈ اور متاثرہ بچے کے والد کو اپنے دفتر بلوا لیا ہے ، ترجمان ایجوکیشن کے مطابق سکول کو پیف کو دے دیا گیا تھا اب اسکو پیف کی طرف سے چلایا جار ہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں