صفائی آپریشن میں غفلت ناقابل برداشت، عبدالرزاق

صفائی آپریشن میں غفلت ناقابل برداشت، عبدالرزاق

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کو مثالی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درامد شروع کر دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں کمپنی کے آپریشن ونگ کی کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سکریپنگ اور گنجان آباد یونین کونسلوں کی سکریپنگ اور ملبہ جات کی شہر سے منتقلی کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او نے اپنے دورے کے دوران کمپنی عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور ان کی کارکردگی کا آڈٹ کیا۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ فیلڈ عملہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے شہر میں ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی مکمل صفائی کرے جبکہ عارضی ٹرانسفر سٹیشنز سے بھی روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ منتقل کیا جائے تاکہ ماحول کو الودہ ہونے سے بچایا جا سکے ۔سی ای او نے ہدایت کی کہ سموگ کے تدارک کے لیے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون شروع کیا جائے ۔قبل ازیں ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور صفائی آپریشن کیا گیا اور جدید مشینری کے ذریعے سڑکوں کی دھلائی اور مٹی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ بھی صاف کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں